تازہ ترین

دکانوں میں لوٹ مار کرنے والی دو خواتین گرفتار

گوجرانوالہ( سن نیوز): سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے دکانوں میں لوٹ مار کرنے والے خواتین چور گینگ کو پکڑ لیا۔گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیٹلائٹ مارکیٹ میں دکانوں میں لوٹ مار کرنے والی دو خواتین گرفتار کرلیں۔ تھانہ سیٹلائٹ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین ملزمان کو دوکان میں واردات کرتے ہوئے رنگوں ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ خواتین ملزمان کے قبضے سے نقدی اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے، خواتین کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے کی گئی، اور دیگر وارداتوں کا بھی انکشاف ہوا ہے، خواتین کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں