تازہ ترین

مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی بلال یاسین حملہ کیس میں اہم پیش رفت

لاہور( سن نیوز): بلال یاسین حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی اور پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور اجرتی قاتل تھے۔پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پرحملہ کرنے والے اجرتی قاتل تھے، تاہم حملہ کس نے اورکیوں کروایا اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے لاہور کے ٹاپ شوٹرز کی فہرستیں مرتب کر لی ہیں اوران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفتیشی ٹیمیں تاحال سراغ نہیں لگا سکیں ہیں کہ حملہ کس نے اورکیوں کرایا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں