تازہ ترین

ٹانک اور میر علی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 اہلکار شہید

اسلام آباد( سن نیوز)سیکیورٹی فورسز کے ٹانک اور میر علی میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے، آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد بھی ہلاک ہو گئے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر میرعلی شمالی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشن کیا، اس دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے نام سے ہوئی ہے، آپریشن کے دوران مبینہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، میر علی میں کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے حوالدار منور، لکی مروت کےسپاہی ذکاءاللّٰہ، کوہاٹ سے تعلق رکھنے والےسپاہی فرحان اور ایبٹ آباد کے سپاہی شیراز شامل ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں