تازہ ترین

وزیراعظم کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کی ویڈیو جاری

اسلام آباد( سن نیوز)وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیراعظم کی ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں پیشی کی ویڈیو شیئرکردی۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی۔وزیراعظم عمران خان 17 دسمبر کو (ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے پیش ہوئے تھے۔سماعت کے آغاز پر وزیراعظم سے جج نے بیان حلفی اور دستخطوں کی تصدیق کرائی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اوتھ کمشنر کی موجودگی میں بیان حلفی پر خود دستخط کیے اور بیان حلفی میں جو معلومات دیں وہ بھی سچ پرمبنی ہیں۔وزیراعظم نے بیان کے ساتھ منسلک کاغذات کے درست ہونے کی بھی تصدیق کی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں