تازہ ترین

میئر پشاورکی نشست ہارنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے

اسلام آباد( سن نیوز)خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں میئر پشاور کی نشست ہارنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے گورنر کے پی شاہ فرمان کے احتساب کا مطالبہ کر دیا ہے۔ارباب محمد علی نے کہا کہ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا احتساب کیا جائے، شاہ فرمان کی ذاتی انا اور مفاد کے باعث پارٹی پہلے بھی صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں ہار چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میئر کے لیے پی ٹی آئی کا امیدوار رضوان بنگش امپورٹڈ تھا، رضوان بنگش پیراشوٹ کے ذریعے گورنر شاہ فرمان اور ان کے حواریوں کی تجوریاں بھر کر میئر بننے کا خواب دیکھ رہا تھا۔ارباب محمد علی نے کہا کہ لوگوں نے میئر کی نشست کے لیے امپورٹڈ امیدوار کو مسترد کر دیا۔یاد رہے کہ ارباب محمد علی نے پشاور میئر نشست کی ٹکٹ کے لیے پی ٹی آئی کو درخواست بھی دی تھی۔ارباب محمد علی 2013 ٹاؤن تھری کے سابق ناظم رہ چکے ہیں اور ان کے بھائی ارباب شیر علی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں