تازہ ترین

اساتذہ کا احتجاج، ڈی چوک پر بیرئر لگا دیئے گئے

اسلام آباد( سن نیوز)وفاقی نظامت تعلیمات کو میونسل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اسلام آباد میں اساتذہ کی پریس کلب سے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش پر انتظامیہ نے پارلیمنٹ جانے والا راستہ ڈی چوک پر بیرئر اور خاردار تاریں لگا کر بند کردیا۔اسلام آباد میں اساتذہ کے احتجاج کے سبب پولیس کی بھاری نفری جناح ایونیو پر تعینات ہے۔احتجاجی اساتذہ کاکہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو میٹروپولیٹن کے ماتحت کرنا ظلم ہے۔اساتذہ کا اس سے قبل ہوئے احتجاجی مظاہرے میںکہنا تھا کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر ہم وزیراعظم ہاؤس کے باہر طلبا کی کلاسیں لیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں