تازہ ترین

ہماری غلطیوں کی وجہ سے جے یو آئی جیت گئی، فواد چوہدری

اسلام آباد( سن نیوز): وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے امید ظاہر کی ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکن خیبرپختون خوا کے بلدیاتی الیکشن میں شکست سے سبق سیکھ کر اپنے آپ کو منظم کریں گے۔فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بینکوں کی کارفنانسنگ میں 44 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان سالانہ 40 ہزار گاڑیاں بنا رہا ہے اسے سالانہ 5 لاکھ تک لے جانا چاہتے ہیں، تمام فصلوں نے ریکارڈپیداواردکھائی ہے، نوازشریف اورزرداری دورکے 55 ملین ڈالرہم نے واپس کرنےہیں، معیشت کے تمام اشارےاب مثبت اورمستحکم ہیں، بجلی اور ڈیزل کی کھپت میں کئی گنااضافہ ہواہے، گزشتہ تین سال میں مزید ڈیڑھ لاکھ نئی کمپنیاں بنی ہیں، ملک میں مہنگائی ہے تو گاڑیوں کی فروخت میں کیوں اضافہ ہورہا ہے؟۔فواد چودھری نے مریم نواز،فضل الرحمان اور آصف زرداری کو سیاسی بوناقرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کی لوگوں میں توسیاست ہے نہیں اسی تنخواہ پرکام کرینگے، مریم نوازنےہمیشہ بونگی ہی ماری ہے، فضل الرحمان کا اقتدارمیں آنابدقسمتی کی بات ہے، کےپی میں جےیوآئی کے جیتنےپرمجھےمایوسی ہوئی ہے، ہماری غلطیوں کی وجہ سے جے یو آئی جیت گئی، ٹی ایل پی اور جےیوآئی اقتدارمیں آئیں تو ملک مزیدنیچےجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی گفتگوسےلگتاہےانہیں ڈیل نہیں ملی، امیدپوری ہوتی نظرآتی ہےتوفوراپالش لےکرپہنچ جاتےہیں، ڈیل کی امیدپوری نہ ہوتوجلسوں میں الزامات لگاتےہیں۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ سیاسی بونےعمران خان پرتنقیدکرکےاپناقدبڑاکرنےکی کوشش کرتےہیں، تحریک انصاف کے ورکرزکافرض ہے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں، تحریک انصاف کے 3 ارکان آپس میں الیکشن لڑیں گے تو پھر شکست ہی ہوگی، امید ہے پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکن خیبرپختون خوا کے بلدیاتی الیکشن میں شکست سے سبق سیکھ کر اپنے آپ کو منظم کریں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں