تازہ ترین

کھربوں روپے کھانے والوں کا عوامی سطح پر احتساب نہیں ہورہا، شفقت محمود

لاہور( سن نیوز) : وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کی ساری سیٹیں ن لیگ نے جیتی ہیں، کھربوں روپے کھانے والوں کا عوامی سطح پر احتساب نہیں ہو رہا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کرپشن کی ملکی ادارے کرپشن پر کچھ کام کررہے ہیں کچھ نہیں کررہے شہباز شریف کرپشن کا کیس دیکھ لیں چپڑاسی کے نام پر اکاونٹ کھولتے ہیں، شہباز شریف اور ان کے ملازمین پر سولہ ارب کی کرہشن کے الزامات ہیں، نوازشریف فلیٹس کے پیسے آج تک نہ بتا سکے، آصف زرداری اور شرجیل میمن کی فائل ہی غائب ہوجاتی ہے، مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی ہوئی لیکن خود ہی مؤخر کیا۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جن پر اربوں روپے کے الزامات ہیں وہ قوم کے لیڈر بننے کے دعویدار بھی بن رہے ہیں، ضمنی الیکشن کی ساری سیٹیں ن لیگ نے جیتی ہیں، کھربوں روپے کھانے والوں کا عوامی سطح پر احتساب نہیں ہو رہا، برے کو برا کہا جائے اخلاقیات ہونی چاہیے، کرپشن کی جس طرح مذمت کرنی چاہیے وہ اس طرح نہیں ہوپا رہی۔شفقت محمود نے کہا کہ نیا پاکستان صحت کارڈ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی عوام کو نایاب تحفہ ہے، لاہورکی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے آج تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اکھٹے ہوئے ہیں، الیکشن کا وقت آئے گا تو تحریک انصاف اگلا بھی جیتے گی۔ پاکستان نے افغانستان کے معاملے پر پہل کی ہے، بین الاقوامی ڈپلومیسی میں آگے بڑھ کر وزیراعظم لیڈ لے رہے ہیں، دنیا نے افغانستان کی مدد نہ کی تو وہاں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں