تازہ ترین

شیر شاہ دھماکے میں عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوگئے، خرم شیرزمان

کراچی ( سن نیوز) کے علاقے شیر شاہ میں زیرِ زمین گزرنے والے سیوریج کے بند نالے میں دھماکا ہوا ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں نجی بینک کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ اطراف کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، واقعے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ملبہ ہٹائے جانے کی کارروائی کے دوران نالے میں ایک اور دھماکا ہوا ہے جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹراما سینٹر سول اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 12 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئیں جبکہ 12 زخمی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں