تازہ ترین

سیکریٹری جنرل OIC کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد( سن نیوز)اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ وفد کے ساتھ وزارتِ خارجہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل او آئی سی کا منصب سنبھالنے پر حسین ابراہیم طہٰ کو مبارک باد دی۔گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ او آئی سی بین الاقوامی سطح پر مزید فعال ہوگی۔سیکریٹری جنرل OIC کی شاہ محمود قریشی سے ملاقاتعلاوہ ازیں جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ او آئی سی کانفرنس میں آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے متعلق تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ او آئی سی کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات بہت مفید رہی، او آئی سی سیکریٹریٹ کے تعاون پر ان کے مشکور ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں