تازہ ترین

خانیوال پی پی 206 میں ضمنی الیکشن، ن لیگ کے امیدوار کو برتری حاصل

خانیوال( سن نیوز): پنجاب کے ضلع خانیوال پی پی 206 میں ضمنی الیکشن کے دوران ن لیگ کے امیدوار کو پی ٹی آئی پر برتری حاصل ہے۔اصوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی نشاط احمد ڈاہا انتقال کرگئے تھے جس کے باعث اس نشست پر ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا گیا۔ ووٹنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اس نشست کے لیے رانا سلیم کو امیدوار بنایا گیا ہے جب کہ مرحوم کی بیوہ نورین نشاط ڈاہا نے ن لیگ کے پلیٹ فارم کے بجائے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ان نشست سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دی ہے۔اب تک 67 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں جس کے مطابق نون لیگ کے امیدوار رانا سلیم 15355 ووٹ کے ساتھ پہلے اور پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا 10972 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس طرح پیپلز پارٹی کے امیدوار واثق برجیس 988 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔دریں اثنا ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر ن لیگ اور تحریک لبیک کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں