تازہ ترین

آلودگی: آج لاہور دوسرے نمبر پر

اسلام آباد( سن نیوز)ملک کا دوسرا بڑا شہر لاہور آج دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پرٹیکیولیٹ میٹرزکی مقدار 204 ریکارڈ کی گئی۔اس فہرست میں پڑوسی ملک بھارت کا دارالحکومت دہلی 213 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا ہے، 198 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ بھارتی شہر کولکتہ تیسرے نمبر پر ہے۔اس فہرست میں بہاول پور 451 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے، گوجرانوالہ 271 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے، مریدکے 211 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے اور لاہور پانچویں نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔پاکستان میں آلودہ شہروں کی فہرست میں فیصل آباد پہلے نمبر پر آ گیا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 460 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں