تازہ ترین

ملکہ کوہسار میں موسم سرما کی پہلی برفباری ملک بھر سے سیا ح بھی مری پہنچنا شر و ع

اسلام آباد( سن نیوز)ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ شروع ہوگا جس کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میںسردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح مری پہنچنا شروع ہوچکے ہیں۔دوسری جانب سوات کے بالائی علاقے مالم جبہ میں بھی برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے، برفباری کا مزہ لینے سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبہ پہنچی،میدانی علاقوں میں بارش جبکہ مالم جبہ اور کالام کے پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔سیاحوں کاکہنا ہے کہ برفباری سے بالائی علاقوں کے حسن میں مزید اضافہ ہوگیا ہے

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں