تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دے دی

اسلام آباد( سن نیوز)آج پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ با لائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔تاہم شام /رات بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بار ش /برفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں اسموگ / ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ با لائی علاقوں میں ابر آلود رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بار ش /برفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں اسموگ / ہلکی دھندچھائے رہنے کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہا۔آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 11 ،اسکردو منفی 08 ، گوپس ،زیارت منفی 07،استور منفی 06 ، گلگت، کالام، قلات منفی 05،چترال، ہنزہ ، کوئٹہ،راولاکوٹ منفی 04،دیر،سری نگرمنفی 03،بگروٹ ،اننت ناگ،پلوامہ،بارہ مولہ اوردروش میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں