تازہ ترین

سابق آئی جی پنجاب چوہدری یعقوب نے جعلی پولیس مقابلوں کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد( سن نیوز)سابق آئی جی پنجاب اور بلوچستان چوہدری یعقوب نے جعلی پولیس مقابلوں کا اعتراف کر لیا۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آئی جی بلوچستان چوہدری یعقوب کا کہنا تھا کہ میں اعتراف کرتاہوں کہ جعلی پولیس مقابلے ہوتے ہیں لیکن کوئی بھی پولیس مقابلہ حکومت کے علم میں لائے بغیر نہیں ہوتا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق چوہدری یعقوب کا کہنا تھا کہ پولیس افسران بھی مقابلوں کے بارے میں آگاہ ہوتے ہیں اور پولیس مقابلوں کو حکومتی سرپرستی بھی حاصل ہوتی ہے، متعدد پولیس مقابلوں کے بعد جرائم کی شرح میں کمی بھی ہوئی۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی پولیس کا نظام بہتر کرنے میں ناکام رہی ہے، جب آئی جی تھا تو سیاسی مداخلت کے بغیر ٹرانسفرپوسٹنگ ممکن نہیں تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں