تازہ ترین

اے این پی رہنما الیاس بلور کے صاحبزادے پی ٹی آئی میں شامل

پشاور( سن نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما الیاس بلور کے صاحبزادے غضنفر بلور پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔اے این پی رہنما سینیٹر الیاس بلور کے صاحبزادے غضنفر بلور نے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان سے ملاقات کی اور عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ غضنفر بلور مرحوم بشیر بلور اور سابق وفاقی وزیر غلام بلور کے بھتیجے ہیں۔ترجمان اے این پی خیبر پختونخوا کا کہناہے غضنفربلور غیر سیاسی ہیں،اے این پی میں شامل بلورخاندان پارٹی کےساتھ ہے، غضنفربلورکوپی ٹی آئی میں عہدہ مل رہا ہے تو ان کے ساتھ ہماری نیک خواہشات ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں