تازہ ترین

شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں پیش رفت

لاہور( سن نیوز)شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔ایف آئی اے نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف چالان تیار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے۔شہباز شریف خاندان کے چند ملازمین سمیت 17 سے زائد افراد کو چالان میں نامزد کیا گیا ہے۔ شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان بھی نامزد ہیں۔ ایف آئی اے حکام 11 دسمبر کو عدالت میں چالان جمع کرائیں گے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بینکنگ جرائم کورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں