تازہ ترین

زخمی ہونیوالے پولیس اہلکار غازی ڈکلیئر ہوں گے: آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد( سن نیوز)آئی جی اسلام آباد احسن یونس کا کہنا ہے کہ دوران ڈیوٹی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو سرکاری طور پر غازی ڈکلیئر کیا جائے گا۔آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔احسن یونس کا کہنا تھا کہ فرائض کی ادائیگی میں زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، جس اہلکار کو دوران ڈیوٹی فائر لگا اسے محکمہ سرکاری طور پر غازی ڈکلیئر کرے گا۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ زخمیوں کو غازی کا اسٹیٹس دیا جائے گا اور ان کے نام کے ساتھ غازی لکھا جائے گا، فرائض کی ادائیگی کی خاطر گولی کھانا بہادری کا کام ہے جو ہر کوئی نہیں کر سکتا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے پولیس اہلکاروں کی مالی معاونت بھی کی اور اعلان کیا کہ ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو اہلیت کے مطابق بھرتی کیا جائے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں