تازہ ترین

چھین لی روٹی، گرا دیئے مکان ،مر رہا ہے مزدور پریشان ہے کسان ، نا منظور نیا پاکستان

اسلام آباد( سن نیوز) )سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہاہے کہ چھین لی روٹی، گرا دیئے مکان ،مر رہا ہے مزدور ،پریشان ہے کسان ، نا منظور نیا پاکستان،پیپلز پارٹی کل جمعہ کو مہنگائی اور 17دسمبر کو گیس بحران پر ملک گیر احتجاج کرے گی ۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملکی معیشت کو داؤ پر لگانے والوں کو بگھا کر دم لے گی ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کرپٹ ٹولے کے سرغنوں سے نجات کا فیصلہ کر چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران ّخان صاحب گھبرانا نہیں اب آپ نے گھر نہیں جیل جاناہے،سرکاری خرچ پر پلنے والوں اور اے ٹی ایم فنڈڈ کچن کیبنٹ کیلئے پاکستان سستا ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے پہاڑ تلے دبے عوام الناس کی تکالیف پر وزیراعظم بہرے اور کابینہ نابینا بنی بیٹھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو تین سال سے نااہلی نالائقی بدعنوانی اور مہنگائی بے روزگاری کے عفریت نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ذاتی خاندانی اور مالیاتی شراکتی مفاداتی ٹولے سے حساب کا وقت آگیا ہے،۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں