تازہ ترین

ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیرداخلہ

اسلام آباد( سن نیوز): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی ہدایت کردی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام کا فیصلہ کیا ہے، بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے، ایف آئی اے سے کہا ہے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالے۔ رانا شمیم کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا ہے، اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، جس کے لئے اجلاس ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستا ن نہیں آئیں گے، اور اگر وہ پاکستان آنا چاہتےہیں تو 24 گھنٹے میں دستاویزات دیں گے، وہ پاکستان آنے کا ارادہ ظاہر کریں تو ہم کاغذات ان کے گھر تک بھی پہنچا سکتے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی احتجاج کی تاریخ بدلے، اپوزیشن نے 4 ماہ کاوقت کمپنی کی مشہوری کیلئےدیاہے،اوورسیز پاکستانی اپوزیشن والوں سےناراض ہیں، دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد ایک کروڑ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیں گے، 191 ممالک میں آن لائن پاسپورٹ کی سہولت دے رہے ہیں، پاکستان میں ای پاسپورٹ شروع ہونے جا رہا ہے، خواہش ہے 100 روز میں ای پاسپورٹ شروع ہو جائے، ڈالر کا بحران پیدا کرنیوالی انٹرنیشنل لابی ہے، ملک میں بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، بڑی بڑی کمپنیاں غریبوں کا خون چوستی ہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر ہماری خاص توجہ ہے، اور مزید زور دینا ہے، چمن اور طور خم بارڈر پرمعاملات ٹھیک چل رہے ہیں، نئے ڈی جی آئی ایس آئی بہترین صلاحتیوں کے مالک ہیں، پاک فوج میں صلاحیت کی کمی نہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں