تازہ ترین

12 کروڑ سے زائد ووٹرز کا اندراج کر چکے: شیخ رشید

اسلام آباد( سن نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 2013ء میں 8 کروڑ سے زائد ووٹ تھے، 2018ء میں 10 کروڑ سے زائد ووٹ تھے، 2021ء میں 12 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ووٹرز کا اندراج کر چکے ہیں۔شیخ رشید نے مہنگائی کا اعتراف کرلیایہ بات وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا ہے کہ ڈی چوک میں اتنے جلوس اور مظاہرے ہوتے ہیں جتنے سال میں لندن میں نہیں ہوتے۔وفاق وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہاں ہر مسئلے کے لیے ڈی چوک ہے لیکن ہم اب تک شہداء پیکیج مکمل ادا نہیں کر سکے۔ان کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ اسلام آباد پولیس میں اضافہ کریں، اسلام آباد پولیس میں مزید 2 ہزار اہلکار بھرتی کریں گے۔شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ معاشرہ پولیس کو عزت نہیں دے گا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔وفاق وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمارتیں بلند کرنے سے صلاحیتیں اور شخصیتیں بلند نہیں ہوتیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں