تازہ ترین

اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد

اسلام آباد( سن نیوز)ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر اتحاد ائیر کے ذریعے ابوظبی جانے والے مسافر کے بیگ سے کروڑوں کی ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر جہانزیب خان نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے ڈیوٹی پر مامور عملے نے مسافر کے بیگ کی اسکیننگ کے دوران کمال پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور اسے مشکوک قرار دیا ۔اے ایس ایف کا بتانا ہےکہ اہلکاروں نے ملزم کی تلاشی کے دوران بیگ میں چھپائی گئی 3.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کی جس کے بعد ملزم کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹس فورس کے حوالے کردیا۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت تقریباً 3.5 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں