تازہ ترین

ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو نواز شریف کیس کے لیے غیر متعلقہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد( سن نیوز)وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو نواز شریف کیس کے لیے غیر متعلقہ ہے،نواز شریف کا کیس سولہ ججوں نے سُنا، ثاقب نثار تو ان میں شامل ہی نہیں تھے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اور صفدر اتنی اچھی فلمیں بنالیتے ہیں، وہ یہی کام کریں، سوچی سمجھی سازش کے تحت اس طرح کی لیکس کی جاتی ہیں، ان کا مقصد ہے لوگ اصل سے ہٹ جائیں اور دوسرے سوالوں کی طرف جائیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ دو ججوں کے سامنے کیس چل رہا ہے تو اختیار ججز کے پاس ہے وہ کیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہیں، ایسے وڈیوز آنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ میرٹ پر کیس کا فیصلہ نہ ہو۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما پیپرز میں ان کی چار پراپرٹیز آئیں، جب پوچھتے ہیں کہ ذرائع کیا ہیں تو لیک آگئی، جب پوچھتےہیں رسیدیں دے دیں تو کہتے ہیں جج نےکہا تھا، اس بات پر فوکس ہونا چاہیے کہ مریم نواز کے کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو، نواز شریف اور مریم نواز ریکارڈ کو عدالت میں پیش کریں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر مریم نواز سمجھتی کہ اس سے مدد مل سکتی ہے تو ریکارڈ بنچ میں پیش کرے، عدالت ہمیں جو گائیڈلائن دے گی اس کے مطابق آگے جانا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس میں 3 چیف جسٹس، 16 کےقریب ججز، ٹرائل کورٹ، اتنے بڑے پیمانے پر ڈیل ہوا۔