تازہ ترین

ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیا

اسلام آباد( سن نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا بحران تاحال برقرار ہے، گیزر اور ہیٹر تو دور، کھانا پکانے کے لیے بھی گیس دستیاب نہیں ہے۔کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس نہ ہونے کے باعث گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں جبکہ شہریوں کے لیے مہنگائی میں روز روز ہوٹل سے روٹی خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔ملتان میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئیں اور ان کا کہنا تھا کہ سردیاں شروع ہوتے ہیں گیس غائب ہو گئی ہے، حکومت فوری طور پر گیس فراہم کرنے کا انتظام کرے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں