تازہ ترین

پاکستان میں پیٹرول ہڑتال پر میمز کی بھر مار

اسلام آباد( سن نیوز)ملک بھر میں اس وقت پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری ہے جس کے نتیجے میں عوام سڑکوں پر رُل گئے مگر اس صورتحال میں بھی میمرز اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ’پیٹرول‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔میمرز نے اس پریشان کُن صورتحال میں بھی عوام کو خود ہی پر ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے، ٹوئٹر پر پیٹرول کی کمی اور قیمتوں میں آئے دن اضافے کے سبب وائرل ہونے والی میمز ملاحظہ فرمائیں۔ملک بھر میں جاری پیٹرولیم ڈیلرز کی ہرتال کی خبر سنتے ہی گزشتہ شام عوام نے پیٹرول پمپس کا رُخ کر لیا تھا جس پر ایک ٹوئٹر صارف نے میمز ٹیملیٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیٹرول پمپس مالکان کی موجودہ صورتحال۔‘ایک پوسٹ میں دیکھا گیا کہ پیٹرول نہ ملنے پر گاڑی مالک نے اپنی کار کے آگے اور پیچھے دونوں جانب گدھا باندھ رکھا ہے ۔میمرز کی جانب سے اپنی محبوبہ کو کامیاب شادی کی پیشکش کا بھی آئیڈیا دیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول نایاب ہونے پر اب پھولوں کے بجائے پیٹرول دے کر شادی کی پیشکش کی جائے تو ’ نا‘ سننے کے چانسز کم ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب میمرز خوشی کے موقعوں اور تقریبات میں گفٹ کے بجائے پیٹرول دینے کا بھی آئیڈیا دیتے نظر آ رہے ہیں۔حماد نامی ٹوئٹر صارف کے مطابق پیٹرول اس وقت اتنی اونچی اڑان اُڑ رہا ہے کہ اُس کے سامنے دنیا کی ہر چیز چھوٹی اور حقیر لگ رہی ہے حتیٰ کہ چلغوزے بھی ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں