تازہ ترین

ججز، بیورو کریٹس پلاٹس الاٹمنٹ کیس، نیا بنچ آج سماعت کریگا

اسلام آباد( سن نیوز)سپریم کورٹ نے ججوں اور بیوروکریٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت کے لیے نیا بنچ بنا دیا، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔ججوں اور بیوروکریٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کے کیس کی گزشتہ سماعت پر جسٹس سجاد علی شاہ نے مقدمہ سننے سے معذرت کرلی تھی۔نئے بنچ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہونگے۔واضح رہے کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کر رکھی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں