تازہ ترین

ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو پر شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

اسلام آباد( سن نیوز) سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق مبینہ آڈیو کلپ پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔گزشتہ روز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ایک مبیبہ آڈیو کلپ منظر عام پر آیا تھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینی ہو گی۔تاہم جسٹس ثاقب نثار نے جیو نیوز سے گفتگو میں مبینہ آڈیو کلپ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ آواز میری نہیں ہے، اسے مجھ سے منسوب کیا گیا ہے، میں نے کبھی کسی کو اس حوالے سے ہدایات نہیں دیں۔جسٹس ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو کلپ پر گزشتہ روز مریم نواز نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا اور اب سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کی نئی آڈیو ٹیپ کا منظر عام پر آنا ظاہر کرتا ہے کہ کیسے ایک بڑی اسکیم کے ذریعے نواز شریف اور مریم نواز کو ٹارگٹ کر کے سیاسی عمل سے علیحدہ رکھا گیا۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ غلط چیزوں کو درست کرنے کا وقت آ گیا ہے، قوم نظام انصاف کی جانب دیکھ رہی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں