تازہ ترین

گوجرانوالہ گمشدہ رقم لوٹانے والاIGپنجاب کا مہمان بن گیا

گوجرانوالہ( سن نیوز)گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی میں شہری کے گمشدہ 30 لاکھ روپے لوٹانے والے شخص کو آئی جی پنجاب نے اپنا مہمان بنایا اور انعام دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق شہری عدیل کو سڑک پر ایک لفافے میں 30 لاکھ روپے ملے جو اس نے پولیس کے حوالے کر دیئے، پولیس نے مالک کو تلاش کر کے رقم اس کے حوالے کر دی۔ترجمان کے مطابق شہری عدیل کی ایمانداری پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں نے اسے اپنے دفتر مدعو کیا، چائے پلائی، تعریفی سرٹیفکیٹ اور اپنی جیب سے انعام دیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عدیل اشرف جیسے شہری معاشرے کا اثاثہ اور اصلی ہیرو ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں