تازہ ترین

فواد چوہدری کی رائے سے اتفاق نہیں کرتا، معید یوسف

اسلام آباد( سن نیوز)قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ وہ فواد چوہدری کی رائے سے اتفاق نہیں کرتے کہ ریاست کسی گروہ سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی کی میٹنگ میں کہا گیا تھا کہ ریاست کی رٹ ہے، مگر مذاکرات کو موقع دیا جائے جس سے اچھا نتیجہ نکلا اور معاملات مفاہمت کی طرف آئے۔معید یوسف نے کہا کہ اب آپ یہ کہیں کہ ریاست کی طاقت نہیں ہے، لال مسجد کے معاملے پر تو طاقت تھی۔انہوں نے کہا کہ پورا میڈیا کہتا تھا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں، اسلام آباد کے بیچ میں آپ کی رٹ نہیں ہے، جب طاقت استعمال کی گئی تو اگلے دن آپ سب کھڑے ہوگئے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں