تازہ ترین

آرمی چیف کو ایکسٹینشن کا ووٹ دینے والی ن لیگ میں شامل نہیں تھی، مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں آرمی چیف کو ایکسٹینشن کاووٹ دینےوالی ن لیگ میں شامل نہیں تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں کی سماعت کی تو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں۔مریم نواز نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین نیب کی توسیع کا باقاعدہ اعلان ہوا تو اپنا رد عمل دیں گے، حکومتی پالیسی ہے نیب سے اپوزیشن کا کردار نکال دیا جائے اور حکومتی وزرا کے بھائیوں کو ڈال دیا جائے، حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ کی بات کرنا دھاندلی کا ہی منصوبہ ہے، جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی ہے اس کا شفافیت سے کیا تعلق ہے؟ ، حکومت کو چار سال بعد بھی دھاندلی کا سہارا لینا پڑ رہا ہےصحافی نے سوال کیا کہ ایک ایکسٹینشن پہلے دی گئی تھی اب چئیرمین نیب کو دی جا رہی کیا کہیں گی؟۔ اس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ پہلی والی ایکسٹینشن کے گناہ میں شریک نہیں تھی۔ صحافی نے پوچھا کہ لیکن مسلم لیگ ن نے تو ووٹ دیا تھا۔ مریم نواز نے جواب دیا کہ میں اُس مسلم لیگ ن میں نہیں تھی۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں