تازہ ترین

بدقسمتی سے میری تجاویز کا احترام نہیں کیا گیا، اپوزیشن لیڈر کا اسپیکر قومی اسمبلی سے شکوہ

اسلام آباد( سن نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایک اور خط لکھ دیا ہے، پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور قائد حزب اختلاف کا خط پہنچایا۔ اپوزیشن وفد میں شیری رحمان، خورشید شاہ، سردار ایاز صادق، اعظم نزیر تارڑ، شاہد اختر علی، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں۔خط میں اپوزیشن لیڈر نے لکھا کہ میں آپ کے پہلے خط کے مندرجات سے متفق تھا کہ قومی اہمیت کے معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں، اور میں نے بھی بطور اپوزیشن لیڈر بلز پر اتفاق رائے کیلئے جامع تجاویز دیں، لیکن بدقسمتی سے آپ نے ان تجاویز کا احترام نہیں کیا۔اپوزیشن لیڈر نے خط میں کہا کہ آپ کا میرے خط کا جواب نہ دینا شکوک وشبہات کو جنم دیتا ہے اور آپ کے ارادوں کو ظاہر کرتا ہے، آپ کے جانب دارانہ رویے نے آپ پر ہمارا اعتماد ختم کردیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ آج کے مشترکہ اجلاس میں اپنی پوزیشن واضح کریں، مختصر نوٹس پر مشترکہ اجلاس کیوں بلایا گیا، انتخابی قوانین سے متعلق قانون سازی ماضی میں کبھی اس طرح یکطرفہ طور پر نہیں کی گئی، انتخابی قوانین ہمیشہ وسیع تر مشاورت اور اتفاق رائے سے بنائے جاتے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں