تازہ ترین

پنجاب اورخیبرپختون خوا میں گیس صرف کھانا پکانے کے وقت ملے گی

اسلام آباد( سن نیوز): پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صرف کھانا پکانے کے لیے گیس ملے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے، اور وزارت پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں نے نیا گیس شیڈول تشکیل دے دیا ہے، جس کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صرف کھانا پکانے کے لیے گیس ملے گی، اور باقی وقت گیس بند اور چولہے ٹھنڈے رہیں گے۔ذرائع سوئی ناردرن کے مطابق گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس مل سکے گی، صارفین کو صبح ساڑھے 5 بجے سے 8:30 تک گیس ملے گی، دن میں 11:30 سے دوپہر 2:00 بجے تک اور شام میں 4 سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہو گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں