تازہ ترین

کوئی گیم شروع نہیں ہورہی عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، شیخ رشید

اسلام آباد( سن نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی گیم شروع نہیں ہورہی اور عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے ہمراہ پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے، اس کے فیصلے حکومت اور وزیراعظم پر بھی لاگو ہیں لہٰذا سپریم کورٹ جو کہے گی وزیراعظم سنیں گے کیونکہ سپریم کورٹ بھی جمہوریت کا حصہ ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں