اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخواہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن میں موسم خشک اور رات کے دوران سرد رہے گا۔ تا ہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختو نخوا کے کچھ اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔۔ واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی04، اسکردو ،بابوسر منفی 01، کالام،گلگت اور زیارت میں 00ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
آج جمعرات کے دن ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیشگی بتا دیا
