تازہ ترین

جہلم میں کالعدم ٹی ایل پی کا مارچ روکنے کےلیے پلوں پر دیواریں تعمیر

راولپنڈی( سن نیوز) حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی کا مارچ روکنے کےلیے جی ٹی روڈ پر چناب و جہلم کے مقامات پر رابطہ پلوں پر کنٹینرز کے بعد دیواریں کھڑی کرنا شروع کردیں۔پلوں پر مختلف مقامات پر حفاظتی باڑ توڑ کر رکاوٹوں کے لیے وقفے وقفے سے بند کی شکل میں دیواریں تعمیر کی جارہی ہیں۔ مارچ کے شرکاء کے پاس جدید تین سے چار ہیوی کرینیں اور ایکسیکویٹرز سمیت مختلف مشینیں بھی ہیں۔آر پی او راولپنڈی عمران احمر بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جہلم میں خود موجود رہ کر صورتحال کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ رینجرز بھی چناب اور جہلم کے مقامات پر موجود ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں