تازہ ترین

حکومت کا کالعدم تنظیم سے نمٹنے کیلیے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( سن نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے پنجاب میں امن وامان قائم کرنے اور کالعدم تنظیم سے نمٹنے کے لیے پنجاب میں 60 روز کے لیے رینجرز تعینات کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی والوں سے 6 مرتبہ رابطے کیے،ان کی قیادت سے کافی مذاکرات کیے لیکن اب یہ تنظیم عسکریت پسند ہوچکی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن وامان قائم کرنے کا اختیار 60 دن کے لیے رینجرز کے حوالے کر رہے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں