تازہ ترین

آصف زرداری اور پرویز مشرف سے متعلق مقدمات کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل

لاہور: سابق صدر پرویز مشرف اور آصف زرداری سے متعلق 10 سال پرانے کیسز کی سماعت کرنے والا ہائی کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شجاعت علی خان پر مشتمل عدالت عالیہ کا 3 رکنی فل بینچ آصف زرداری، پرویز مشرف اور یوسف رضا گیلانی سے متعلق 10 سال پرانی درخواستوں کی سماعت کررہا تھا، فاضل بینچ میں شامل جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سماعت کا حصہ بننے سے انکار کردیا جس پر بینچ تحلیل ہوگیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی تمام کیسز کی سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دیں گے۔سماعت کے دوران جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیئے کہ درخواستیں دائر کرنے والے شاہد نسیم، رانا علم الدین اور اللہ بخش انتقال کر چکے ہیں اور تمام درخواستیں غیر موثر ہوگئی ہیں تاہم پھر بھی نیا بنچ بنایا جائے گا کیوں کہ آصف زرداری، پرویز مشرف، یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف نے بھی اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں