تازہ ترین

پاکستان کی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہو گی ، سول وعسکری قیادت کا واضح موقف

چند روز قبل پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا۔تحقیقات میں سامنے آیا کہ ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سےحادثے کا شکار ہوا۔تاہم اسی رات امریکی فوج نے افغانستان میں ڈرون طیارے کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ایک عمارت کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا گیا کہ اس عمارت میں القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری رہائش پذیر تھے اور انہیں کامیاب ڈرون حملے میں مار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی فوج کے افغانستان سے جانے کے بعد پاکستان کی فضائی اور زمینی حدود ان کو کبھی نہیں دی گئیں۔پاکستان کی جانب سے واضح موقف کے بعد کہ پاکستان کی زمین اب کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہو گی امریکا نے کرغزستان سے فضائی حدود کےاستعمال کی اجازت کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ ڈرون بھی کرغزستان سے ہی اڑایا گیا جس نے کابل میں اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنایا ۔ پاکستان کا امریکا کیساتھ ایسی کسی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں ۔لیکن ایک سیاسی جماعت کے سپورٹرز کی جانب سے خاص طور پرحکومت اور ملکی اداروں کیخلاف مہم چلائی کہ انہوں نے امریکا کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ہے حالانکہ اس میں کوئی سچائی نہیں۔دفتر خارجہ نے واضح طور پر تردید کر دی ہے کہ پاکستان نے امریکا یا کسی بھی ملک کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔لیکن عوام میں نفرتوں کا بیج اس حد تک بو دیا ہے کہ عوام کو سچ اور جھوٹ میں فرق ہی نہیں نظر آتا۔اس سیاسی جماعت کے سپورٹرز نے ایک جعلی ٹویٹر اکائونٹ سے کی گئی ٹویٹ کو بار بار شئیرکر کے پاکستانی اداروں کیخلاف زہر اگلا اور الزام لگایا گیا کہ پاکستان نے ڈالروں کی خاطر اپنی سرزمین کومسلم ملک کیخلاف استعمال کی اجازت دی ۔یہ سیاسی جماعت گزشتہ کئی مہینوں سے پاک فوج اور افسران کیخلاف مہم چلارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹرینڈز بنائے جاتے ہیں، فوجی افسران کی کردار کشی کی جاتی ہے۔ عوام اور فوج کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کی سازش ہورہی ہے۔لسبیلہ حادثہ یقیناََ پاک فوج کیلئے انتہائی غمناک سانحہ تھا ۔ بجائےاپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کے اس سیاسی جماعت نے اسی فوج پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ سیاسی جماعت صرف اور صرف دشمن ممالک کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ پڑوسی ملک بھارت بھی اس سیاسی جماعت کی حرکتوں سے خوش ہے کیونکہ اسے اب پاکستان کیخلاف کوئی سازش کرنے کی ضرورت نہیں ، پاکستان کو اپنے ہی نقصان پہنچارہے ہیں۔پاک فوج کیخلاف ٹویٹ کرنے سے پہلے سوچ لیں کہیں آپ دشمن کے آلہ کار تو نہیں بن رہے؟ کیا آپکو دشمن اپنی ہی سرزمین کیخلاف استعمال تو نہیں کر رہا؟ جو کام بھارت دہائیوں تک نہ کرسکا وہ کام عوام میں فوج سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کرکے آج بخوبی کروائے جارہے ہیں۔پاکستانی فوجی سرحدوں کی محافظ ہےاور اپنا دفاع کرناجانتی ہے۔ انشا اللہ پاک آرمی کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتا۔وطن کے سپوت اس پاک سرزمین کیلئے ہمہ وقت قربانی دینے کیلئے تیا ر ہیںاور وطن پر کسی صورت کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
#StopPropaganda