تازہ ترین

جلیل شرقپوری سے متعلق آڈیولیک، گل زمان نامی شخص کی شیخ رشید سے فون پر بات کی تصدیق

لاہور (سن نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق ٹیلی فون پر بات کرنے والےگل زمان نامی شخص نے شیخ رشید سے فون پر بات کی تصدیق کردی۔گل زمان کا کہنا ہےکہ صبح شیخ رشید نے فون پر ادائیگی کی بات کی تو انہیں روک دیا، جلیل شرقپوری کو جانتا ہوں نہ کبھی ملاقات ہوئی۔گل زمان کے مطابق انہیں معلوم نہیں کہ شیخ رشید کے ذہن میں کیا تھا کہ ایسا سوال کیا، میرا اس قسم کی باتوں سے کوئی تعلق نہیں، چوہدری برادران سے میرا تعلق 25 سال پرانا ہے۔خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹیم کے اہم رکن شیخ رشید احمد کی ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ہے۔آڈیو لیک میں شیخ رشید چوہدری گل زمان نامی شخص سے رقم کی ادائیگی سے متعلق بات کر رہے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ ‘ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی ہے،گل زمان نامی شخص نےکہا کہ یہ ٹیلی فون ہے خدا کے بندے، صورت حال دیکھنا، بیڑا پار ہوگا انشاء اللہ’۔اس حوالے سے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ آواز میری ہی ہے، میں مذاق میں بات کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیسے کا کوئی لین دین نہیں ہوا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں