تازہ ترین

عمران ریاض کا دوران حراست زہردینے کا الزام ،حکومت نے ٹی وی اینکر کو بڑی پیشکش کر دی ، شوکت خانم سے بھی ٹیسٹ اور چیک اپ کروانے کو تیار

اسلام آباد (سن نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا اینکر پرسن عمران خان کی طرف سے دوران حراست غلط قسم کی غذا دینے کے حوالے سے بیان پرشدید ردعمل آگیا۔ملک احمد خان نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا ۔ ملک احمد خان نے پیشکش کی کہ حکومت پنجاب عمران ریاض کے الزامات پر سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کو تیار ہے اور سپیشل بورڈ عمران ریاض کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی مکمل تحقیقات کرے گا ۔ حکومت پنجاب ان کے ٹیسٹ اور چیک اپ شوکت خانم ہسپتال سے بھی کرانے کو تیار ہے ۔ملک احمد خان نے بڑی پیشکش کی کہ عمران ریاض جس لیول کی تحقیقات کروانا چاہیں یا جس ہسپتال سے ٹیسٹ کروانا چاہیں ہم بالکل تیار ہیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ عمران ریاض کے الزامات بظاہر بے بنیاد نظر آتے ہیںتاہم میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں