تازہ ترین

کراچی جنوبی کے ڈپٹی کمشنراور ریونیوبورڈ کے اعلیٰ افسر پراسرار طور پر جھلس کر زخمی

اسلام آباد (سن نیوز)کراچی کے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی اور سندھ ریونیوبورڈ کے اعلیٰ افسر مقصود جہانگیر گزشتہ شب پراسرار طور پر جھلس کرزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب ڈی سی ہاؤس ساؤتھ میں پیش آیا، اسٹاف نے بتایا ہے کہ ائیرکنڈیشن کی گیس لیک ہورہی تھی، ڈپٹی کمشنر نے لائٹر جلایا تو دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افسران کو رات گئے کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم دونوں افسران کو گلشن اقبال کے نجی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق انکم ٹیکس کمشنر مقصود جہانگیر 65 فیصد اور ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی 45 فیصد جھلسے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کیسے پیش آیا، فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا، تاہم تفتیش جاری ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں