تازہ ترین

عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔عمران خان نے نیب قانون میں حالیہ ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بینچ کا حصہ ہوں گے۔عمران خان کی درخواست پر سماعت 19 جولائی کو ہوگی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں