تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز اشتہاری قرار

اسلام آباد (سن نیوز)اسپیشل کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز اور ملزم طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دے دیا۔اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دینے کے ساتھ ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔اس کے علاوہ عدالت نے شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے شریک ملزم مقصود کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی طلب کر لی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں