تازہ ترین

روشن گھر پروگرام معطل ہونے پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(سن نیوز): الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے روشن گھر پروگرام کو 17 جولائی تک معطل کردیا جس کے تحت انہوں نے پنجاب میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔بجلی کے 100 یونٹ مفت: حمزہ شہباز کا روشن گھر پروگرام معطلاس معاملے پر اب نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’غریب کی مفت بجلی چھین کر فتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی؟ ناداروں کیلئے ریلیف کو گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا۔مریم نے کہا کہ پنجاب کے عوام سے نوالہ چھین کر کس منہ سے ان سے ووٹ مانگ رہے ہو؟ فرح گوگی اور پنکی پیرنی کےذریعے پنجاب میں جوتباہی مچائی اس سےتسلی نہیں ہوئی؟

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں