تازہ ترین

مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں اہم فیصلے

اسلام آباد (سن نیوز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ای سی سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 5 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے اور افغانستان سے پاکستانی روپے میں درآمدات کی اجازت دے دی گئی۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل، سونا اور گیس تینوں ہی سستے ہونے لگےاعلامیے کے مطابق ای سی سی اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔ای سی سی نے اجلاس میں جانوروں میں لمپی اسکن بیماری کے باعث نیشنل ڈیزیز ایمرجنسی نافذ کرنے کی بھی منظوری دی۔اعلامیے کے مطابق ٹیلی کام لائسنس کے اجراء کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں