تازہ ترین

بابر غوری کی نیب ریفرنس اور منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (سن نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما بابر خان غوری کے خلاف نیب ریفرنس اور منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت میں 9 دن کی توسیع کردی۔عدالت نے نیب اور ایف آئی اے کو بابر غوری کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔خیال رہے کہ بابر خان غوری کی صاحبزادی نے اپنے والد کی گرفتاری پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔بابر غوری کی بیٹی کی جانب سے والد کی گرفتاری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی تھی۔بابر غوری 7 سال سے منی لانڈرنگ، زمینوں پر قبضے اور کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں سمیت کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں