تازہ ترین

اسپیکر نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (سن نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اسپیکر نے اسمبلی اجلاس 22 جولائی شام 4 بجےطلب کرلیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے اجلاس طلب کرنے کے نوٹی فکیشن پر دستخط کردیے جس کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق اجلاس کی صدرات ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کریں گے۔چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کر رہے ہیں۔پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ ایوان میں فیئر اینڈ فری ماحول کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں