تازہ ترین

بشریٰ بی بی نےکرپشن چھپانےکیلئے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (سن نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ بشریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا، فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے تسلیم کر لیا کہ آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں نے تصدیق کردی کہ بشریٰ بی بی، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیےکی سربراہ ہیں اور غداری کے سرٹیفکیٹ اور اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں، بشریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا، بیرون ملک سازش کے جھوٹے بیانیے کے چیمپئن امریکا سے معافیاں مانگتے اور منتیں ترلےکرتے پکڑے گئے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں