تازہ ترین

آئی ایم ایف پروگرام ملتوی یا مؤخر ہونےکی خبروں میں صداقت نہیں، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (سن نیوز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ملتوی یا مؤخر کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر چل رہا ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ٹوئٹس اور خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام اینٹی کرپشن قانون کی وجہ سے مؤخر کیا جا رہا ہے۔’مفتاح ملک کی بہتری کے لیے تنقید برداشت کررہے ہیں‘اس سے قبل وفاقی وزیر تخفیفِ غربت شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وہ کام کیے جن سے معیشت ٹریک پر آسکے، مفتاح اسماعیل ملک کی بہتری کے لیے تنقید برداشت کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمے داری ہوتی ہے کہ لوگوں کو پریشانیوں سے نکالا جائے، لوگوں کو سمجھایا جائے کہ مشکل فیصلہ کیوں لیا جا رہا ہے، ہمیں جو ملبہ ملا ہے اُسے جھیلنا پڑے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں