تازہ ترین

جنید صفدر نے اپنے جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی نشاندہی کردی

اسلام آباد (سن نیوز)مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے اپنے نام سے بنائے جانے والے جعلی اکاؤنٹ سے مداحوں کو خبردار کردیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جنید صفدر نے اپنے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اطلاع دی۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں‘۔جنید صفدر کے جعلی اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے جب کہ دوسری جانب جنید کے اپنے اکاؤنٹ پر ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد فالوورز موجود ہیں۔جنید صفدر کے جعلی اکاؤنٹ کی پروفائل پر ان کی نکاح کی تصویر بھی موجود ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں